دریائے ستلج میں ڈھولا بند ٹوٹ گیا، سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب

ستلج، پانی کا بہاؤ تیز، حفاظتی بند ٹوٹ گئے، آبادی اور زرعی اراضی زیر آب

لاہور: پانی کے تیز بہاؤ کے سبب دریائے ستلج میں ڈھولا بند ٹوٹ گیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی ہے۔

ہم نیوز نے فلڈ کنٹرول روم کے حوالے سے بتایا ہے کہ راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہورہی ہے اور کوٹ مٹھن کے مقم پر دو لاکھ ایک ہزار کیوسک پانی گزررہا ہے۔

دریائے ستلج میں بھارت کی طرف سے آنے والے پانی کے سبب سیلاب کا خطرہ

سکھر اور گڈو بیراج پراس وقت نچلے درجے کا سیلابی ریلا موجود ہے جب کہ روہڑی، پنوں عاقل اور خیرپور کے کئی علاقے سیلابی پانی سے زیرآب آچکے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد دو لاکھ 39 ہزار 145 کیوسک ریکارڈ کی جا چکی ہےجب کہ پانی کا اخراج ایک لاکھ 77 ہزار کیوسک ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق سکھر بیراج پر کسی بڑی سیلابی صورتحال کا فی الوقت امکان موجود نہیں ہے۔

حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 55افراد جاں بحق ہوئے ، این ڈی ایم اے

عارف والا کے مقام پر دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے قرب و جوار کی آبادی نقل مکانی کررہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلاف علاقوں میں آٹھ فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں