ڈی جی پبلک ریلیشن کی تعیناتی، پنجاب حکومت سے جواب طلب


لاہور: پاکستانی صوبے پنجاب کی عدالت عالیہ نے ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) پبلک ریلیشن شاہد اقبال کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے شیراز زکا کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا ہے۔

دوران سماعت عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ پنجاب حکومت کب تک جونئیر افسروں کو پروموٹ کر کے کام چلاتی رہے گی۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈی جی پبلک ریلیشن شاہد اقبال گریڈ 19 کے افسر ہیں۔ انہیں غیرقانونی طور پرگریڈ 20 کے افسر کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ ڈی جی پبلک ریلیشن شاہد اقبال کی تقرری کالعدم قرار دی جائے۔


متعلقہ خبریں