حمزہ علی عباسی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

حمزہ علی عباسی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

کراچی: معروف اداکار حمزہ علی عباسی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نمل خاور کو اپنا جیون ساتھی چنا ہے۔ جو شوبز سے وابستہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

حمزہ علی عباسی اور نمل خاور کے ولیمے کی تقریب کل 26 اگست کو ہو گی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفاقی وزراء اور اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی پی ٹی آئی میں اہم عہدے پر فائز رہ چکے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ان دنوں معروف ڈرامے آنا میں اداکاری کر رہی ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم پانچ روز قبل ان کی شادی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس کے بعد معروف اداکار نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہی اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی شادی سے متعلق 25 اگست کے بعد اعلان کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا لیکن یہ خبر پہلے ہی لوگوں تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں حمزہ علی عباسی نے شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق کر دی

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ شادی محبت یا فیملی کی وجہ سے کرتے ہیں اور کچھ تنہائی ختم کرنے اور بچوں کی محبت میں ایسا کرتے ہیں جو اچھی وجوہات ہیں لیکن میرا یقین کریں جب آپ اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ اپنی زندگی کو مکمل کرتے ہیں اور مختلف طریقوں سے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں