پولیس اہلکار خاتون کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے لگا


لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں عوام کے تحفظ پر مامور پولیس اہلکار شہریوں کو لوٹنے لگے۔

ہم نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن تھانے کے پولیس اہلکار مبینہ طور پر خاتون کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرنے لگا۔

موصول ہونے والی فوٹیج کے مطابق جوہر ٹاؤن تھانے کے پولیس اہلکار نے خاتون  کے ذریعے بلیک میل کر کے شہری سے 40 ہزار بٹور لیے۔

فوٹیج میں پولیس اہلکار کو بلیک میل کر کے لوٹنے والی خاتون کو اس کے گھر کے باہر چھوڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

متاثرہ شہری ارشد کا کہنا ہے کہ خاتون نے ان کی دکان پر آکر 10 ہزار روپے دینے کا مطالبہ کیا اور بعد ازاں پولیس کو بلا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا لاہور پولیس مسروقہ موٹرسائیکلز فروخت کررہی ہے؟

متاثرہ شہری نے کہا کہ پولیس اہلکار ’’کھاری‘‘ نے ساتھیوں کے ساتھ  انہیں سرعام تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں تھانے لے جا کر 40 ہزار روپے لیکر چھوڑا۔

متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کو اس حوالے سے درخواست دی، لیکن تشدد اور لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا  کہ خاتون پولیس اہلکاروں کے کہنے پر شہریوں کو بیلک میل کرتی اور لوٹتی ہے۔ ارشد کے مطابق پولیس اہلکار خاتون کے ذریعے اور بھی لوگوں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹور چکا ہے۔


متعلقہ خبریں