52 ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے والا پاکستانی

52 ورلڈریکارڈ اپنے نام کرنے والا پاکستانی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے مارشل آرٹ ایکسپرٹ راشد نسیم نے کسی ادارے کی معاونت کے بغیر 52 عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں تین نئے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں جن میں بھارتی شہری بھاکر ریڈی کے دو اعزاز بھی شامل ہیں۔

راشد نسیم نے کہنی کے وار سے ایک منٹ میں 234 اخروٹ توڑ ے جب کہ بھارتی مارشل آرٹ ایکسپرٹ بھاکر ریڈی نے ایک منٹ میں 229 اخروٹ توڑے تھے۔

پاکستانی مارشل آرٹ ایکسپرٹ نے دوسرا ریکارڈ بھی بھارتی شہری کا ہی توڑا جس میں انہوں نے ایک منٹ میں ٹارگٹ پر114 گھٹنے کے وار کیے۔

قبل ازیں یہ اعزاز بھی بھارتی شہری بھاکر ریڈی کے پاس تھا جس نے ٹارگٹ پر ایک منٹ میں 97 وار کیے تھے۔

راشد نسیم نے تیسرا ریکارڈ امریکا کےایشریکا فرمان کا توڑا جو انہوں نے ایک منٹ میں سر سے 50 یارڈ اسٹک توڑ کر بنایا تھا۔

پاکستانی سپوت نے ایک منٹ میں 64  یارڈ اسٹک توڑکر نیا  ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

راشد نسیم نے کسی ادارے کی معاونت کے بغیر اب تک 52 عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں اور ان میں بھارت سے چھینے گئے 15 اعزاز بھی شامل ہیں۔

انہوں نے قبل ازیں انڈے توڑنے، سر سے ناریل اور تربوز پھوڑنے اور ہتھیلی سے اخروٹ توڑنے سمیت متعدد ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں