ایک اور شاندار ریکارڈ بابر اعظم کے نام

ایک اور شاندار ریکارڈ بابر اعظم کے نام

انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستانی نوجوان بلے باز بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

سمرسیٹ کیلئے کھیلتے ہوئے انہوں نے گلامورگن کے خلاف ایک اور نصف سنچری اسکور کر ڈالی اور اب ٹورنامنٹ میں ان کے رنز کی تعداد 500 سے زائد ہوگئی ہے۔

بابر اعظم کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں 500 سے زائد رنز اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ احمد شہزاد کے پاس تھا جنہوں نے 2012 میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران 486 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ریکارڈ چھین لیا

بابر اعظم کے شاندار 63 رنز کی بدولت ان کی ٹیم نے گلامورگن کیخلاف 25 رنز کی فتح حاصل کی۔

انہیں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ اپنی اننگز کے دوران انہوں نے ایک چھکا اور سات دلکش چوکے لگائے۔

اس کے علاوہ 24 سالہ کرکٹر نے ٹی ٹوئنٹی کریئر کے دوران 4000 رنز بھی مکمل کیے اور ایسا کرنے والے وہ تیز ترین پاکستانی ہیں۔


متعلقہ خبریں