فلم ’’سپر اسٹار‘‘ کی سینما گھروں میں دھوم برقرار

فلم ’’سپر اسٹار‘‘ کی سینما گھروں میں دھوم برقرار

لاہور: مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کی فلم ’’سپر اسٹار‘‘ کی ملک بھر کے سینما گھروں میں دھوم برقرار ہے۔

ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’سپر اسٹار‘‘ کی کاسٹ زندہ دلان شہر لاہور پہنچ گئی۔ فلم کے ہیرو بلال اشرف اور کبریٰ خان مداحوں کا شکریہ ادا کرنے سینما گھر پہنچے تو مداح حیران رہ گئے اور فلم کے ہیرو کو اپنے درمیان دیکھ کر ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم سپر اسٹار شائقین کے دلوں میں گھر کر گئی۔ مداحوں نے بلال اشرف کی سینما گھر میں موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں۔

اس موقع پر بلال اشرف نے لاہوریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور نے ہمیشہ بہت پیار دیا ہے اور ہماری فلم کو کامیاب بنایا۔ فلم کے گانے، پروڈکشن اور اداکاری خوب پسند کی جا رہی ہے۔

کبریٰ خان نے کہا کہ فلم سپر اسٹار کی کامیابی فلم انڈسٹری کی کامیابی ہے۔

سینما گھر میں موجود شائقین کا کہنا تھا کہ فلم کے فنکاروں کی شاندار اداکاری، کمال موسیقی اور اعلی معیار کی پروڈکشن نے ہی سپر اسٹار کو مکمل پیسہ وصول فلم بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں فلم ’سپراسٹار‘ نے شائقین کے دل جیت لیے، سینما گھروں پر رش پڑ گیا

واضح رہے کہ فلم سپر اسٹار عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی گئی جس نے اپنے ابتدائی تین روز میں ہی 11 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔ فلم سپر اسٹار اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں  باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں