شیخ رشید کا ایل این جی کیس نیب لے جانے کا اعلان


لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایل این جی کیس کے ساتھ 21 فروری کو نیب ہیڈ کوارٹر جانے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق نیب آفس جا رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایل این جی کیس حکمرانوں کے کرپشن کیسز کی ماں ہے، اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

شیخ رشید نے ایل این جی معاہدے کو کالعدم قرار دینے اور معاہدے میں مبینہ کرپشن کی بنیاد پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دینے کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔

شیخ رشید کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیارکیا تھا کہ پاکستان میں گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں پھر بھی قطر کے ساتھ 15 سال کامعاہدہ کیا گیا ہے۔

شیخ رشید کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

شیخ رشید کی مسترد شدہ درخواست پر سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر آپ کے پاس بدعنوانی کا ثبوت ہے تو نیب کے پاس جائیں۔


متعلقہ خبریں