ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی

فوٹو: فائل


کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157.80 روپے میں فروخت ہوا۔

دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو، 175.50، برطانوی پاؤنڈ 193.50، جاپانی ین، 1.48، اماراتی درہم 42.80 جبکہ سعودی ریال 41.80 روپے میں فروخت ہوا۔

جمعے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہونے کے بعد 158.90 سے کم ہوکر 157.90 روپے پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ اگست 2018 میں پی ٹی آئی حکومت برسراقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔

2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔

اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔

جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا اور اگست میں 159 پر ٹریڈ کررہا ہے ۔


متعلقہ خبریں