وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر احتجاج کیلیے پوری قوم کو کال دے دی



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس تک پوری قوم ہر ہفتے باہر نکلے اور 30 منٹ کا احتجاج کرے تاکہ پوری دنیا کو مسئلہ کشمیر کی نوعیت کا پتہ چل سکے۔

کشمیر کی صورتحال پر قوم سے خطاب میں عمران خان نے کہ پاکستان کی ساری عوام اس جمعے کو 12 سے 12:30 تک اپنے کاروبار چھوڑ کر سڑکوں اور بازاروں میں نکلیں اور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

ان کا کہنا تھا پاکستان میں حکومتی سطح پر ہر ہفتے احتجاج کی کال دی جائے گی اور عوام بتایا جائے گا کہ کیا اور کیسے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو یا نہ ہو ہماری حکومت اور اعوام کو مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہنا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 27 ستمبر تک جب تک اقوام متحدہ کا اجلاس نہیں ہوتا اس وقت تک ہم نے دنیا کو بتانا ہے کہ کشمیر کے لوگوں پر کیا ظلم ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر: او آئی سی اور اسلامی ممالک بیانات سے بڑھ کرکردار ادا کریں، شاہ محمود

عمران خان نے کہ نریندر مودی نے آخری پتہ کھیل دیا ہے، اب جو کچھ کرے گی دنیا کرے گی۔ اب اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا دنیا کے سوا ارب مسلمان اب اقوام متحدہ کی طرف دیکھ ہیں کہ کیا ان کی مدد ہوگی یا دنیا اپنے مارکیٹ دیکھتی رہی گی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس ایٹمی ہتھِیار ہیں اور اگر جنگ ہوئی تو اس کے اثرات پوری دنیا تک جائیں گے۔

وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ دنیا کشمیریوں کی مدد کے لیے آئے یا نہ آئے ہم اپنی آخری سانس تک مطلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کچھ اسلامی ریاستیں تجارت یا دیگر وجوہات کی بنا پر ہمارے ساتھ نہیں ہیں تو مستقبل میں وہ بھی ہمارے ساتھ ہوں گی۔

قوم سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اپنے ملک کے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کے ہے۔

بھارتی انتہا پسند تنظیم کے نظریے نے مہاتما گاندھی کو قتل کیا اور اسی نظریے کی وجہ سے قائد اعظم نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا مطالبہ اور اسی نظریے نے بابری مسجد کو تباہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم سے تکبر میں تاریخ کی بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے اور اس سے کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔ مودی کا خیال تھا کہ دنیا چپ کر کے بیٹھ جائے گی لیکن ہم نے ایسا نہیں ہونے دیا۔

پاکستان کو کامیابی ملی کیوں کہ ہم نے پوری دنیا کو حقیقت سے آگاہ  جس کی وجہ سے عالمی طاقتیں اس پر بات کر رہی ہیں۔ بھارتی جھوٹے حملے کے پیش نذر ہم نے فوج الرٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کا سفیر بن کر دنیا کو بتائیں گے کہ بھارت کس قسم کے مظالم کر رہا ہے، اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھی مسئلہ کشمیر اٹھایا جائے گا اور نیویارک میں عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔


متعلقہ خبریں