اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 3 ہزار 730 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

پیر کے روز مارکیٹ 31 ہزار 350 کی سطح پر کھلی تاہم ابتدائی چند گھنٹوں  کے دوران 100 انڈیکس 503 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار846 کی سطح پر پہنچ گیا۔

 

دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 829 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ مارکیٹ 30 ہزار520 کی سطح پر بند ہوئی۔

آج 92,662,810 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,332,737,459 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید کساد بازاری رہی اور انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹ نیچے آیا۔

مارکیٹ 31 ہزار 884 کی سطح پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 534 پوائنٹ کی کمی سے 31350 رہا اور 174,374,850 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6,560,596,026 پاکستانی روپے رہی۔


متعلقہ خبریں