کشمیر: کرفیو کا 22 واں دن، مزاحمتی قیادت نے احتجاج کا اعلان کردیا

بھارت کا یوم آزادی، دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارت کے ریاستی جبر و تشدد کو 22 دن گزر گئے ہیں۔ اس دوران نہ صرف مقبوضہ وادی چنار کا پوری دنیا سے رابطہ منقطع ہے بلکہ گھروں میں اشیائے خور و نوش کی پیدا ہونے والی قلت نے قحط جیسی صورتحال پیدا کرکے لوگوں کی زندگیوں کو جہنم میں تبدیل کردیا ہے۔

سید علی گیلانی نے پاکستان، پاکستانی عوام اور مسلم امہ سے مدد کی اپیل کردی

مقبوضہ وادی میں لگائے گئے بدترین کرفیو کا چوتھا ہفتہ شروع ہوچکا ہے لیکن اس دوران بھارت کی قابض افواج نے معمولی سی بھی رعایت نہیں دی ہے جس کی وجہ سے خطرناک امراض میں مبتلا بزرگ مریضوں کی حالت انتہائی نا گفتہ بے ہوچکی ہے تو معصوم بچے دودھ سمیت  دیگر ضروری اشیا کی عدم دستیابی کے سبب بلک بلک کر ہلکان ہوگئے ہیں مگر ان کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے نامزد وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امیت شاہ اور مشیر برائے قومی سلامتی امور اجیت ڈووال کی جانب سے مقبوضہ وادی کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ممکنہ احتجاج سے بچنے کے لیے جنونی ہندوؤں کی مودی سرکار نے کرفیو نافذ کرکے پورے علاقے کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

کشمیر میں کرفیو کا 21 واں دن: مودی حکومت پہ کشمیریوں کی ہیبت طاری

سیاسی مبصرین کے مطابق مودی حکومت کے بدترین ریاستی مظالم کے نتیجے میں علاقوں کے اندر شدید اشتعال پھیل رہا ہے اور عوام الناس کا غم و غصہ اپنی انتہا کو چھورہا ہے جس کی وجہ سے اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ کسی بھی وقت مشتعل افراد تمام پابندیاں بالائے طاق رکھ کرسڑکوں پہ نکل سکتے ہیں اور ان کا براہ راست افواج سے تصادم ہو سکتا ہے جو کسی بھی انسانی المیے کو جنم دینے کا سبب بنے گا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں یوتھ لیگ کی مزاحمتی قیادت کی طرف سے پوری وادی میں جگہ جگہ احتجاجی پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر بھارت کے ریاستی مظالم کے خلاف احتجاجی مارچ کے شیڈول درج ہیں۔

مقبوضہ وادی کشمیر میں آویزاں کیے جانے والے پوسٹرز اور پمفلٹس پر درج تحریر میں اس بات پہ زور دیا گیا ہے کہ بھارت کے ریاستی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے۔

وزیراعظم کشمیر کی صورتحال پر قوم سے خطاب کریں گے

حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے بھی گزشتہ روز کشمیری عوام کے نام نظر بندی کے دوران ایک خط تحریر کیا تھا جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ وہ بھارتی مظالم اور جبر و تشدد کے خلاف بھرپورطریقے سے احتجاج کریں۔

سید علی گیلانی نے اپنے خط میں پاکستان، پاکستانی عوام اور مسلم امہ سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی فوری مدد کوآئیں اور ان کے حق میں پوری دنیا میں آواز اٹھائیں۔


متعلقہ خبریں