حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی تصاویر جاری


اسلام آباد: معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور خوبصورت اداکارہ نیمل خاور 25 اگست کو رشتہ ازداوج میں منسلک ہو گئے جبکہ دونوں کے ولیمہ کی تقریب آج منعقد کی جائے گی۔

دونوں اداکاروں کے نکاح کی انتہائی سادہ مگر پروقار تقریب اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں اداکاروں کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

دونوں اداکاروں کی شادی کی خبریں 19 اگست سوشل میڈیا پر عام ہوئیں جس کے بعد 21 اگست کو حمزہ علی عباسی نے ٹویٹر پر ایک پیغام شیئر کر کے ان خبروں کی صداقت کا اعتراف کیا۔


حمزہ علی عباسی پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں۔ اس کے ساتھ وہ پاکستان تحریک انصاف سے گہری وابستگی بھی رکھتے ہیں۔

دوسری جانب نیمل خاور کا شمار پاکستان کی نوآموز اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے فنی کریئر کا آغاز شعیب منصور کی فلم ’ورنہ‘ سے کیا اس کے بعد ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’انا‘ نے ان کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔


متعلقہ خبریں