مصباح پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے مستعفی

قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس طلب

فائل فوٹو


لاہور: سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق مصباح الحق نے کمیٹی رکن کی حیثیت سے استعفیٰ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان سے ملاقات کے دوران پیش کیا۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے قومی کرکٹ کے ہیڈ کوچ کے لیے آج باضابطہ طور پر درخواست جمع کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں اس عہدے کے لیے کئی نامور افراد دلچسپی رکھتے ہیں اور ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ درخواست جمع کروانے سے قبل میرا نام خبروں میں گردش کرنا دلچسپ امر تھا۔

پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ستمبر کے آغاز میں مکمل کرلے گا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل مصباح الحق نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے سے قبل کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیں گے۔


متعلقہ خبریں