وڈیو اسکینڈل:جج ارشد ملک کے خلاف کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں اجلاس

جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو میں کوئی جعل سازی ثابت نہیں ہوئی

لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف مبینہ ویڈیو اسکینڈل پر کارروائی کیلئے  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان  کی زیر صدارت اجلاس انتظامی کمیٹی کا  ہوا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کیمٹی  کے اجلاس میں سینیئر جج جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خاں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں جج ارشد ملک  سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی غور کے ساتھ ساتھ  ویڈیو کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کرانےکے حوالے سے بھی  تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مبینہ طور پر یہ بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا اور ان پر دباؤڈالا گیا۔

تاہم جج ارشد ملک نے ویڈیو جاری ہونے کے بعد ایک پریس ریلیز کے ذریعے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے آج کے اجلاس میں کیا فیصلہ کیا اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا گیا


متعلقہ خبریں