مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

فائل فوٹو


لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف  کی صاحبزادی مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

قومی احتساب بیورو کو مختلف محکموں سے  حاصل ہونے والی تفصیلات  کےمطابق مریم نواز لگ بھگ ایک ارب روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

نیب کے خط پر سرکاری محکموں  نے کارروائی کی ، ایف بی آر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مریم نواز کے اثاثوں سے متعلق معلومات  نیب کو بھجوائی گئیں۔

ذرائع  سے حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعظم  نواز شریف کی صاحبزادی کروڑں روپے مالیت کی ایک ہزار ایک سو چھ کنال اراضی کی مالک ہیں۔

یہی نہیں بلکہ چھ سے زائد کمپنیوں کے علاوہ چوہدری شوگر مل، حمزہ اسپننگ مل اور محمد بخش ٹیکسٹائل ملز کی  بھی شراکت دار ہیں۔ مریم نواز کے پاس حدیبیہ پیپر مل اور حدیبیہ انجینئرنگ کے شئیرز بھی موجود ہیں۔

مریم نواز نے اپنے بھائی حسن نواز سے تین کروڑروپے  اورسوفٹ انجری لمیٹیڈ سے ستر لاکھ  روپےقرض  بھی لے رکھا ہے۔  خاتون ن  لیگی رہنما کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے شریف فیملی کی فلور مل میں چونتیس لاکھ باسٹھ ہزار پانچ سو  روپےکے شیئرز بھی ہیں۔

دوسری طرف ن لیگ دور حکومت کا ایک اور پراجیکٹ  بھی نیب کے ریڈار پر آ گیا ہے۔  قومی احتساب بیورو(نیب )نے سابق دور کے وہیکل رجسٹریشن اسمارٹ کارڈز منصوبے میں مبینہ غیر قانونی ٹھیکے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیاہے۔

محکمہ ایکسائز سے اس متعلق جواب بھی طلب کیا گیا ہے،  تفتیشی ٹیم نے ڈی جی ایکسائز کو نیلامی (بڈنگ) اوراشتہارات( ایڈورٹائزمنٹس) سمیت دیگر ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت  بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نیب کی تفتیشی رپورٹ میں مریم نواز سے متعلق اہم انکشافات


متعلقہ خبریں