غیرملکی خاتون کی بیٹیاں بازیاب کرائی جائیں، عدالت


لاہور: پاکستانی صوبہ پنجاب کی عدالت عالیہ نےغیرملکی خاتون کی بیٹیوں کوان کے باپ سے بازیاب کروانے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی خاتون لوتھینین لسکازلیٹ نے اپنی بیٹیوں کی حوالگی کے لیے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دی تھی۔ جس پرجسٹس سردار شمیم احمد خان نے سماعت کی۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹائون گوجرانوالا کوحکم دیا کہ  23 فروری کو خاتون کی بچیاں بازیاب کروا کرکورٹ میں پیش کی جائیں۔

درخواست میں خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے 2004 میں مذہب تبدیل کیا اور پاکستانی شہری ڈاکٹر جمشید سے شادی کی۔

ان کا  کہنا ہے کہ 2011 میں جمشید تینوں بیٹیوں مریم،عائشہ اورآمنہ کو پاکستان لے آیا اور انہیں طلاق بھجوا دی۔

لوتھینین لسکازلیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی بیٹیوں کو بازیاب کروا کر ماں کے ساتھ جانے کا حکم دیا جائے۔


متعلقہ خبریں