‘یوٹرن لیتے لیتے وزیراعظم بن گیا ہوں’


صوابی: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری زندگی میں جب امن ہو جاتا ہے تو بے چین  ہوجاتا ہوں اور پھر ٹی وی آن کر کے مخالفین کی باتیں سنتا ہوں۔

یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ بڑے کام کرنے میں انسان کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ خوف ہے، خوف سے آپ کی صلاحتیں کم کر دیتا ہے، اوپر جانے کے لیے خوف سے فیصلے نہیں کرنے چاہیں۔

عمران خان نے کہا کہ برے وقت میں بھی اپنے خوابوں پر سمجھوتہ نہ کریں بلکہ سمجھوتہ صرف اپنے خواب حاصل کرنے کے لیے کریں۔

وزیراعظم نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے منزل پانے کے لیے سمجھوتے کیے جبکہ مخالفین اسے یوٹرن کا نام دیتے تھے اور اب وہ یوٹرن لیتے لیتے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا تاریخ امیرلوگوں کو یاد نہیں کرتی بلکہ انسانیت کے لیے کام کرنے والوں کو یاد رکھتی ہے اور مادہ پرستی کی سوچ انسان کو سب سے نچلی سطح پر لے جاتی ہے۔

ان کا کہا وقت چاہیے جتنا بھی مشکل ہو اپنے تعلیمی معیار کو نہیں گرانا چاہیے، تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے اور جب تک حکومت مشکل میں ہے تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ اپنا معیار برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا حکومت کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے اور تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ برے معاشی حالات میں اپنے معیار کو بہتر رکھیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ممالک کی طرح یونیورسٹیز پر بھی برا وقت آتا ہے لیکن ہمیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ فنڈز جمع کرنے کا تجربہ مجھ سے زیادہ کسی کو نہیں، لوگ بڑی بڑی رقوم جمع کرانے کا علان کرتے ہیں لیکن دیتے بہت کم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر زندگی میں سکون کھونا ہے تو پیسہ کمانے کو اپنا مقصد بنا لیں، لیکن اگر آپ چاہتے ہیں تو منصوبہ بندی کریں کہ پیسہ کما کر کہاں خرچ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویژن ہی انسان کو بڑا بناتی ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ نیّ کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے۔ اپنی زندگی میں معیاری تعلیم حاصل کریں کیوں کہ اچھی تعلیم سے مشکلات میں صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں