ماں ،باپ بننے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری


اسلام آباد:ماں ،باپ بننے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کے لئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ سینیٹ کمیٹی میں میٹرنٹی کیلئے چھ ماہ اور پیٹرنٹی کیلئے چار ماہ کی چھٹیاں دینے کا بل پیش کردیا گیاہے۔ 

بل پیپلزپارٹی کی سینیٹر قرۃ العین مری کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بل پر غور کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ سینیٹر قرتہ العین مری خود اپنے بل میں کنفیوز ہیں،بل میں سفارش کی گئی  ہےکہ پہلے تین بچوں تک پیٹرنٹی کی چھٹیوں کے دوران ملازم کو تنخواہ ملےگی،چوتھے بچے کا کیا قصور ہے کہ پیٹرنٹی کو چھٹیوں کے دوران تنخواہ نہ ملے؟

انہوں نے کہا کہ چھٹیوں کا دورانیہ بڑھانے کے ساتھ تنخواہ کا نہ ملنا سمجھ سے باہر ہے،میٹرنٹی کے موقع پر چھٹیوں کے ساتھ پیسوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے،میٹرنٹی کو چھ ماہ چھٹیوں کی تنخواہ ملے تو پیٹرنٹی کو چار ماہ چھٹیوں کی تنخواہ  بھی ملنی چاہیے۔

وزارت خزانہ حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ میٹرنٹی کو سالانہ  کی بنیاد پر اڑتالیس چھٹیاں مل سکتی ہیں،اڑتالیس چھٹیوں میں تنخواہ دی جائے گی۔

کمیٹی نے وزارت قانون کو پندرہ دنوں میں بل کو مکمل کر کے دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ پندرہ دنوں میں میٹرنٹی اینڈ پیٹرنٹی بل کو مکمل کرکے کمیٹی میں پیش  کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی


متعلقہ خبریں