کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ٹوئٹر کا عارف علوی کو نوٹس

عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہیے، صدر مملکت

فائل فوٹو


اسلام آباد: ٹوئٹر انتظامیہ نے اپنی جانبداری کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے والوں کے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے صدر مملکت کو بھیجے گئے نوٹس کی تصویر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

تصویر کے ساتھ ڈاکٹر شیریں مزاری نے لکھا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ بھی مودی سرکار کا بغل بچہ بن گئی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کو دی گئے نوٹس مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر انتظامیہ مودی کی ترجمان بننے کی کوشش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کو عیاں کرنے کے لیے ٹویٹس کررہے تھے۔


متعلقہ خبریں