نصرت سحر عباسی کے بلاول پر طنز کے تیر


کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سے تعلق رکھنے والی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ جس طرح بیان دیا گیا کہ ’بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے‘ اب کوئی بیان دے کہ جب بارش آتی ہے تو مکھیاں بھی آتی ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور تک مکھیوں نے جینا محال کردیا ہے۔

نصرت سحر عباسی نے مکھیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس حوالے سے دعا بھی کی۔

وقفہ دعا کے دوران رعنا انصار کی کراچی میں مکھیوں کی بہتات پر دعا اور نجات کے لیے اپیل کی۔

نصرت سحر عباسی نے لاڑکانہ میں زارا منگی جس کی لاش بوری میں ملی، کے قاتلوں کی گرفتاری کی دعا کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے کشمیر کو بھارت، فلسطین کو اسرائیل اور سندھ کو لوٹنے والے سے نجات کی دعا کرائی۔


متعلقہ خبریں