وزیر اعظم عمران خان نے 9 نئے پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کردیئے

موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترین رہی، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نو نئے پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کردیئے ہیں۔ وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے  نوٹیفیکیشن بھی  جاری کردیا گیا ہے۔ 

صالح محمد کو آبی وسائل ، پرنس محمدنوازالائی کو سائنس و ٹیکنالوجی کا پارلیمانی سیکریٹری لگا دیا گیاہے۔ محمد بشیر خان کو نجکاری جبکہ صاحبزادہ صبغت اللہ کو پوسٹل سروس کا پارلیمانی سیکرٹری لگایا گیاہے۔

خیال زمان کو پیٹرولیم جبکہ محمد یعقوب شیخ کو اکنامک افیئرز کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔ ملک انورتاج کو صنعت و پیداوار جبکہ ناصر خان موسی زئی کو اسٹیبلشمنٹ کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیاہے۔

سلیم رحمن کو وزارت پارلیمانی امور کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہےجبکہ ذرائع کا کہناہے کہ  پیر ظہور حسین قریشی پاورڈویژن کے پارلیمانی سیکرٹری برقرار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ


متعلقہ خبریں