وزیر خارجہ شاہ محمود کا او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان کا بھارت کو جواب اپنے دفاع میں تھا،شاہ محمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر ایمبیسڈر جان بولٹن سےٹیلیفونک رابطہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلامی ممالک کی تنظیم(او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے۔ 

اس موقع پر انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مسلسل کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر بھارت کی جانب سے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں،مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو نماز عید اور نماز جمعہ تک ادا نہیں کرنے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ حقائق دنیا کے سامنے نہ آ سکیں،بھارت نے اپوزیشن کے وفد کو جو راہول گاندھی کی قیادت میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال ملاحظہ کرنا چاہتا تھا اسے سری نگر ائرپورٹ سے واپس جانے پر مجبور کر دیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ان حالات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمان او آئی سی کی طرف نظریں جمائے بیٹھے ہیں، او آئی سی سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر اپنا موثر کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی نے اس سلسلے میں پہلے بھی او آئی سی کنٹکٹ گروپ کا اجلاس طلب کیا تھا اور اب بھی ہم اس ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہناہے کہ دونوں رہنماؤں  نے  اس سلسلے میں مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیے: مسئلہ کشمیر: او آئی سی اور اسلامی ممالک بیانات سے بڑھ کرکردار ادا کریں، شاہ محمود


متعلقہ خبریں