پاکستانی ائر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ

پی آئی اے کے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا

فائل فوٹو


لاہور:پاکستانی ائر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیاہے۔ رواں سال طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کی نصف سنچری مکمل ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے پرندہ ٹکرانے کے بعد رواں سال میں اسطرح کے واقعات کی نصف سنچری مکمل ہو ئی۔

ذرائع کا کہناہے کہ پرندے ٹکرانےسے نہ صرف پی آئی اے کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا ہے بلکہ پروازوں کی تاخیر کا بھی سامنا رہتا ہے۔  پاکستانی ائر پورٹس پر صرف پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی تعداد 51 سے تجاوز کر گئی ہے۔

کسی  ایک طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا مطلب مالی نقصان سمیت اس طیارہ کے ذریعے آپریٹ کی جانے والی پروازوں میں تاخیر بھی ہوتی ہے۔ جنوریسے اگست تک صرف لاہور ائر پورٹ پر پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی تعداد 16 ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے دوسرے ائر پورٹس پر جنوری سے اگست تک یہ تعداد 36 رہی۔

پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز کے ترجمان  نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پرندے ٹکرانے سے مالی نقصانات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور پروازوں میں تاخیر کی وجہ سے ہماری ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرندے ٹکرانے کی روک تھام کیلئے متعلقہ اداروں کا اہنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ایک واقعہ سے تین سے چار پروازیں متاثر ہوتی ہیں جسکا خمیازہ ائر لائن کو بھگتنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ


متعلقہ خبریں