قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 29 اگست کو طلب

ایکنک نے اربوں روپے مالیت کے بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد:قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 29 اگست کو طلب کرلیا گیاہے۔ اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کریں گے۔ 

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے 5 سالہ قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام کے 7 منصوبے ایجنڈے میں شامل ہے۔

پروگرام کے تحت وفاق، صوبے زراعت پر 309 ارب روپے خرچ کریں گے، گندم کی پیداوار اورچاول کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ پیش کیا جائے گا۔

گنے کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ آئل سیڈ پروگرام کا منصوبہ بھی  ایجنڈے کا حصہ بنایا گیاہے۔

کیکڑوں کی فارمنگ کا منصوبہ ایجنڈے میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ کیج کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہناہے کہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام فیز ون  بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ’حکومت زراعت پر توجہ دے معیشت مستحکم ہوگی‘


متعلقہ خبریں