اعلی تعلیم یافتہ سرکاری ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ

سندھ: پی ایچ ڈی ہولڈرز کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور:حکومت پنجاب نے اعلی تعلیم یافتہ سرکاری ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا،پی ایچ ڈی ،ایم فل اورایل ایل ایم کے ڈگری ہولڈر سرکاری ملازم کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کے خصوصی ڈگری الاؤنس کے فیصلے کی توثیق کے بعد محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

حکومت پنجاب نے اعلی تعلیم یافتہ سرکاری ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ایچ ڈی ہولڈر سرکاری ملازم کو دس ہزار ماہانہ ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایم فل اورا یل ایل ایم ڈگری ہولڈر سرکاری ملازم کو پانچ ہزارروپیہ  ماہانہ ملے گا۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگری ہولڈر شخص کو ملازمت کے آغاز کی تاریخ سے رقوم ادا کی جائیں گی۔

مراسلے کے مطابق  سرکاری ملازم کا الاؤنس لینے کے لیے ایچ ای سی کے زیر اہتمام یونیورسٹی کی ڈگری ہونا لازمی ہے، ملازمین کسی بھی پوسٹ پر ڈگری کا الاونس لے سکتے ہیں۔

گورنر پنجاب کے خصوصی ڈگری الاؤنس کے فیصلے کی توثیق کے بعد محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ماں ،باپ بننے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری


متعلقہ خبریں