اداکار عثمان مختار نے نیمل خاور کیساتھ رشتے کی وضاحت کردی

اداکار عثمان مختار نے نیمل خاور سے رشتے کی وضاحت کردی

فائل فوٹو


لاہور: ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل’انا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکارعثمان مختار نے کہا ہے کہ وہ حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کیساتھ شادی کے خواہشمند نہیں تھے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ان خبروں کی تردید کی کہ وہ نیمل خاور سے شادی کرنا چاہتے تھے اور حمزہ علی عباسی کے آنے سے یہ تعلق ختم ہوا۔

عثمان مختار نے کہا ڈرامہ سیریل انا میں ایک ساتھ کام کرنے سے لوگ انہیں خوبصورت جوڑی کا نام دیتے تھے لیکن مداحوں کی طرف سے شادی کی افواہیں پھیلانا شدید کوفت کا سبب بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا نہیں کر سکتے کیوں کہ نیمل خاور کے ساتھ دوستی بہت پرانی ہے اور ہم دونوں آپس میں بہن بھائیوں کی طرح ہیں۔

عثمان مختار نے کہا کہ حمزہ اور نیمل خاور کی جوڑی بہت اچھی ہے اور انہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ نیمل خاور اور عثمان مختار ہم ٹی وی کے ڈرامہ انا میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اور اس جوڑی کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی بھی ملی تھی۔

حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کے بعد افواہیں گردش کر رہی تھی کہ عثمان مختار نیمل خاور سے شادی کے خواہش مند تھے جو نہیں ہوسکی۔


متعلقہ خبریں