کراچی میں پیدا ہونے والا کچرا کہاں ٹھکانے لگایا جاتاہے؟


کراچی: پاکستان کے سب سے بڑا صنعتی شہر کراچی  اس وقت یوں کہا جائے کہ  کچرے سے بھر چکا ہے تو غلط نہ ہوگا۔

وفاقی حکومت سندھ حکومت اور بلدیاتی ادارے گزشتہ تین ہفتوں کراچی کو صاف کرنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جارہی ہے۔

چھ اضلاع میں تقسیم شہر کراچی میں یومیہ 16ہزار ٹن سے زائد کچرا پیدا ہوتا ہے۔ضلع وسطی اور ضلع کورنگی کے علاوہ کراچی کے چار اضلاع سے کچرا اٹھانے کی ذمہ داری سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ کی ہے۔

کےپی ٹی،ریلوے ،کنٹونمنٹ بورڈ ،سول ایوی ایشن اتھارٹی ، فشریزاور پورٹ قاسم کی حدود میں پیدا ہونے والا کچرا کہاں پھینکا جاتا ہے کسی کو کچھ نہیں معلوم ۔

سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈکے مطابق شہر کے چار اضلاع سے یومیہ 10ہزار ٹن کچرا جام چاکرو اور ویندر کی لینڈ فل سائٹ(کچرا پھینکنے کی مخصوص جگہ ) تک پہنچایا جاتا ہے۔

بات کی جائے طریقہ کار کی توگلی محلوں میں بنی کچرا کنڈیوں سے اٹھایا جانے والا کچرا ہر ضلع میں موجود گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن تک پہنچایا جاتا ہےجس کےبعد ہیوی ڈمپرز کے ذریعے کچرے کو کی لینڈ فل سائٹ تک پہنچایا جاتا ہے۔

سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ کے مطابق عید کے موقع پر ہونے والی بارشوں کے بعد سے اب تک کراچی میں 25ہزار ٹن کچرا موجود تھا۔

ایک اندازے کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں ساڑھے سات ہزار ٹن کچرا موجود ہے۔اس کچرے کے باعث شہر میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہوچکی ہے ۔کے ایم سی اسپرے مہم کے ذریعے اس صورتحال سے نمٹنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک کا سب سے بڑا صنعتی شہر کراچی ’’کچرا کنڈی ‘‘میں تبدیل

مصطفی کمال پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات


متعلقہ خبریں