کرکٹر عماد وسیم کے تقریب ولیمہ میں اہم شخصیات کی شرکت

کرکٹ عماد وسیم کے ولیمہ میں اہم شخصیات کی شرکت

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق کے تقریب ولیمہ میں ملک کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

عماد وسیم کی وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی تقریب ولیمہ میں قریبی رشتے داروں کے علاوہ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بھی شرکت کی جو سب مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

تقریب  میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق، سینئر رہنما تحریک انصاف بابر اعوان، اسد عمر، سینیٹر فیصل جاوید اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی موجود تھے۔

عماد وسیم کے تقریب ولیمہ میں شرکت کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ روز عماد وسیم کے نکاح کی تقریب شاہ فیصل مسجد میں سادگی سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

عماد وسیم 52 ون ڈے میچز میں 940 رنز بنا چکے ہیں جبکہ انہوں نے41 وکٹیں اپنے نام کیں۔ عماد وسیم نے 35 ٹی ٹوینٹی میچز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں جس میں 39 وکٹیں ان کے حصے میں آئیں۔ وہ کراچی کنگز کی کپتانی کا فریضہ بھی انجام دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں