پہلا پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول29 مارچ سے


کراچی: کراچی فلم سوسائٹی (کے ایف ایس) کے تحت پہلا پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (پی آئی ایف ایف) 29 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔

کے ایف ایس کو سرگرمی کے لئے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) اور کراچی یوتھ انیشیٹو (کے وائی اے) کا تعاون حاصل ہے۔

منفرد اور تخلیقی مواد پیش کرنے کی شہرت رکھنے والا پاکستانی میڈیا گروپ، ہم نیٹ ورک پی آئی ایف ایف فلم فیسٹیول کا میڈیا پارٹنر ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سابق ڈائریکٹر اور ہم ٹی وی نیٹ ورک کی صدرسلطانہ صدیقی فیسٹیول کے منتظم ادارے کراچی فلم سوسائٹی کی سربراہ ہیں۔

جاوید جبار، شرمین عبید چنائے، سراج الدین عزیز، ڈاکٹر عشرت حسین، امینہ سعید اور دیگر معروف شخصیات کے ایف ایس بورڈ کے اراکین میں شامل ہیں۔

گورنر سندھ محمد زبیر کراچی فلم سوسائٹی کے چیف پیٹرن ہیں۔ دیگر سرپرستوں میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے ایف ایس نے پریس کانفرنس میں سندھ حکومت کی زیر سرپرستی پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول کرانے کا اعلان کیا تھا۔

کراچی فلم سوسائٹی کے بورڈ ممبران

پی آئی ایف فیسٹیول میں فیچرفلموں، ڈاکیومینٹریزاورمختصردورانیے کی فلموں کی اسکریننگ کی جائے گی۔

فلم ڈائریکٹر ابرارالحسن کے مطابق فیسٹول میں شرکت کے لیے 43 ممالک سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

کے ایف ایس کی صدر سلطانہ صدیقی نے کہا کہ فیسٹیول کی میزبانی کراچی کرے گا۔ فیسٹیول کے لیے اب تک 1200 فلمیں موصول ہوئی ہیں۔ فلموں کے ناموں کی حتمی فہرست فروری کے آخر تک سامنے لائی جائے گی۔

پی آئی آئی ایف کی ویب سائٹ پرفیسٹول کی تفصیلات منظرعام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں