کابینہ اجلاس، نیب قوانین میں تبدیلی کا کام تیز کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں تبدیلی کا کام تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کشمیر پر بنائے گئے فوکل گروپ میں مشاہد حسین سید اور نوید قمر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کشمیر کے ساتھ کھڑا ہو یا نا ہو، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ کابینہ نے جمعتہ المبارک کو قومی یکجہتی منانے کے فیصلے کی توثیق کی

وزیرریلوے نے اپنے محکمے میں عوام کو ملنے والی سہولیات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا اور  ماہانہ بچت کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے شہری بسوں میں معذور افراد کے لیے نشستیں مختص کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ انہوں بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر پاکستان پوسٹ کے ذریعے بغیر فیس کے بھیجی جا سکتی ہیں۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ فارن آفس میں کاغذات کی تصدیق کے لیے قطار میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔ وزیر ہوابازی نے کابینہ اجلاس میں تجویز دی کہ محکمہ موسمیات کے سسٹم کو کسانوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیا جائیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف تقرریوں کی منظوری بھی دی گئی اور کامیاب جوان پروگرام کے لیے فنڈز کی منظوری کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ بیرون ملک سے انے والی ترسیلات زر پر کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی تاکہ ہنڈی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی کے لیے اراکین کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں بیرون ملک پاکستان مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تقرری کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں کنڑیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نےخواجہ سراؤں کے بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت اور انہیں معاشی طور پرمضبوط کرنے کیلیے ہدایت دی۔

انسانی حقوق کی وزارت کو باور کرایا گیا ہے خواجہ سراوں کے تمام بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں بھیک نہ مانگنی پڑے۔


متعلقہ خبریں