رحمان ملک ’یو این‘ اور ’اونو‘میں فرق کرنا بھول گئے

رحمان ملک کی عوام سے چینی چھوڑنے کی اپیل

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اکثر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس کی وجہ سے زیر بحث رہتے ہیں۔

حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر انہوں کی ایک ٹوئٹ کی جس میں اقوام متحدہ کو ٹیگ کرنے کی بجائے ایک گیمنگ کمپنی کو ٹیگ کر دیا جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

رحمان ملک نے کانگریس کے لیڈر غلام نبی آزاد کے بیان کے حوالے سے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نرنیدر مودی اور اقوام متحدہ کو ٹیگ کرنا چاہا تاہم گیمنگ کمپنی اونو ’’یو این او‘‘ کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کر بیٹھے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ دیکھ لیں بھارت کے اپنے سیاستدان مودی سرکار کے کشمیر میں جاری ظلم پر کیا کہ رہے ہیں ‘‘۔

یاد رہے پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ذوالفقار مرزا نے رحمان ملک کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ  ’’ پورے سندھ میں مشہور ہے اگر رحمن ملک کو فون کیا جائے اور پوچھا جائے کہ وہ کیا کھا رہے ہیں تو اگر وہ سیب کھا رہے ہوں گے تو کہیں گے کہ میں کیلا کھا رہا ہوں۔ ‘‘


متعلقہ خبریں