پی سی بی کا مصباح کو کوچ بنانے کی راہ ہموار کرنے کا فیصلہ

فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مصباح

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کی راہ ہموار کرنے کے لیے عہدے کے لیے شرائط میں نرمی کا فیصلہ کرلیا۔

نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن کے انکار کے بعد مصباح الحق ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے کرکٹ کمیٹی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا جو ان کے انتخاب کی جانب واضح اشارہ ہے۔

مزید پڑھیں: مصباح الحق بھی ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل

پی سی بی کی کوچنگ کے لیے شرائط میں سے ایک یہ ہے کہ امیدوار کے پاس اس حوالے سے کم از کم تین سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔

مصباح اس شرط پر پورا نہیں اترتے تاہم انہوں نے لیول ٹو کوچنگ کورس کر رکھا ہے جو کہ پی سی بی کی دوسری شرط ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا اشتہار دینا رسمی عمل تھا اور بورڈ شروع سے ہی مصباح کو کوچ بنانے کا خواہشمند تھا۔


متعلقہ خبریں