ہانگ کانگ کے دو کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد

icc

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کے روز ہانگ کانگ کے دو کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

آئی سی سی کے مطابق ان کھلاڑیوں نے 2014 سے 2016 کے درمیان کھیلے جانے والے میچز کے دوران انسداد بدعنوانی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ان کھلاڑیوں میں سے ایک پہلے ہی ڈھائی سال کی سزا کاٹ چکا ہے۔

اپریل 2016 میں پابندی کا شکار ہونے والے عرفان احمد اور ان کے بھائی ندیم احمد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان کے علاوہ ہانگ کانگ کے ایک اور کھلاڑی حسیب امجد پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ہانگ کانگ آئی سی سی کی 92 ایسوسی ایٹ ٹیموں میں سے ایک اور تاہم یہ ٹیسٹ میچز میں شرکت نہیں کرسکتی۔


متعلقہ خبریں