نازش جہانگیر نے محسن عباس سے شادی کا عندیہ دے دیا


اسلام آباد: ماڈل نازش جہانگیر نے اداکار و گلوکار محسن عباس کے ساتھ شادی کا عندیہ دے دیا۔

سوشل میڈیا کی ایپلیکشن انسٹاگرام پر ایک صارف نے محسن عباس اور نازش جہانگیر کی تصویر شیئر کی اور کہا  ’ بیسٹ کپل ‘ جس پر خوبرو ماڈل نے بھی کمنٹ کیا۔

نازش جہانگیر نے شادی کی خبروں کا عندیہ دیتے ہوئے کمنٹ میں کہا کہ ’ جلد انشاء ‘۔ ان کے اس کمنٹ کے بعد صارفین نے مختلف تبصرے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

بعض صارف محسن عباس کو برا بھلا کہ رہے ہیں جبکہ کچھ ان دونوں کی جوڑی کو بہترین بھی قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے محسن عباس کی اہلیہ  فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر انہوں نے  اپنی روداد بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ سال نومبر میں ان کے شوہر کسی اور لڑکی میں دلچسپی لینے لگے تھے تاہم پتہ چلنے پر محسن نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ وہ حاملہ بھی تھیں۔

انہوں نے ماڈل نازش جہانگیر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے محسن عباس کے ساتھ تعلقات ہیں۔

ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا کہ  اگر فاطمہ کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہوتا تو وہ اسے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتیں جس طرح انہوں نے اپنے شوہر کے تشدد کے شواہد پوسٹ کیے تھے۔

مزید پڑھیں: اداکار محسن عباس اور فاطمہ سہیل کو پولیس نے طلب کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ محسن عباس اور فاطمہ سہیل کے درمیان اختلافات کی وجہ وہ نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں