خیبرپختونخوا: بلدیاتی نمائندوں کا بدعنوانی میں ملوث ہونے کا انکشاف

Money

پشاور: خیبرپختون خوا میں بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے چار سال میں کی گئی مبینہ بدعنوانی کی کہانی سامنے آ گئی۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق مختلف اضلاع میں بلدیاتی نمائندوں نے قومی خزانے کو ایک کروڑ 23 لاکھ کا ٹیکہ لگایا۔

ویلیج کونسل ہری پور کے مختلف ناظمین نے 60 لاکھ 91 ہزار روپے خرد بردکئے جبکہ کرک ویلیج کونسل کے ناظم نے 19 لاکھ روپے کی کرپشن کی۔

وستاویز کے مطابق بنوں ویلیج کونسل کے ناظم نے کونسل کا دفتر اپنے حجرہ میں قائم کرکے کرایہ وصول کیا جبکہ تحصیل کونسل لکی مروت کے ناظم نے مویشی میلہ کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا۔

لوکل گورنمنٹ کمیشن نے بدعنوانی میں ملوث ناظمین سے وصولی اور نااہل قرار دینے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ اور سفارشات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کردی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں