مانسہرہ میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا


پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے خواجہ سرا کو گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت  فرحان عرف ہانی کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک قتل کے محرکات کا پتہ نہیں چل سکا۔

پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کا رہائشی مقتول ہانی مانسہرہ میں ناری محلہ میں کرایہ کے گھر پر اکیلے رہائش پذیر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لیے بیڈز مختص

پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی۔

خیبر پختونخواہ اور پاکستان کے دیگرشہروں میں خواجہ سراؤں پر اکثر حملے ہوتے رہتے ہیں۔ ماضی میں خواجہ سراؤں کو قتل کرنے کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں