بارش بھی ایمازون کے جنگل میں لگی آگ ہفتوں نہیں بجھا سکے گی


رائٹرز: دنیا کے سب سے بڑے جنگل میں لگنے والی آگ سے متعلق خوفناک خبر سامنے آئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع بارش بھی برازیل اور دوسرے ممالک کے ایمازون جنگل میں لگی ہوئی آگ کو مکمل طور پر نہیں بجھا سکے گی۔

ماہرین موسمیات کے مطابق ستمبر میں ہونے والی متوقع کمزور بارش ایمازون کے جنگل کے کچھ حصوں میں آگ کی شدت کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

بارش کے پانی سے اُگنے والے دنیا کے سب سے بڑے ایمازون جنگل میں پچھلے ایک ہفتے سے آگ لگی ہوئی ہے۔

برازیلی حکومت اور ریسکیو کے کچھ بین الاقوامی ادارے ایمازون کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم وہ آگ پر قابو پانے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔

ایمازون کے جنگل میں لگی ہوئی آگ برازیل، بولیویا اور پیراگوئے کے بارڈر ایریاز میں 10,000 مربع کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے اور آگ کی شدد میں  کمی کے بجائے روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

برازیل کی حکوت نے آگ پر قابو پانے کے لیے  ریسکیو کا عملہ، فوجی طیارے اور فوجی اہلکار متحرک کر دیے ہیں۔ ریسکیو کا عملہ چھوٹی چھوٹی آگ بجانے اور نئی آگ لگنے کے واقعات کو روکنے کے لیے دن رات کوشش کر رہا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بڑی آگ کو تیز بارش ہی بجھا سکے گی۔ عموماً ایمازون میں بارش ستمبر کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوتی ہے اور اس کی شدت میں تیزی آنے میں ہفتے لگ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایمازون کے جنگل میں لگی آگ پر قابو نہیں پاسکتے، برازیلین صدر

ساؤ پاؤلو یونیورسٹی  میں ماحولیاتی علوم کی ماہر ماریہ سلوا کا کہنا ہے کہ متوقع بارش پہلے 15 دن میں ایمازون جنگل کے ان علاقوں میں ہوگی جہاں آگ بالکل بھی نہیں لگی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایمازون جنگل کے ان علاقوں میں جہاں آگ لگی ہوئی ہے ستمبر میں کم بارش کا امکان ہے، اور متاثرہ علاقوں میں آگ پر قابو پانے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال ان ایمازون جنگل کے علاقوں میں بھی کم بارش کا امکان ہے جہاں ہر سال زیادہ بارش ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایمازون کے جنگل میں لگی آگ کو مکمل بجانے کے لیے زیادہ اور تیز بارش کی ضرورت ہے، جو کہ اکتوبر میں متوقع ہے۔

ماحولیاتی علوم کی ماہر ماریہ سلوا کا کہنا ہے کہ اس درجے کی آگ کو بجھانے کے لیے آنے والے ہفتوں میں ایک سے دو گھنٹے  کے دوران کم از کم 20 ملی میٹر بارش درکار ہوگی۔

ماہرین موسمیات کے مطابق ایمازون کے جنگل کے ایک بڑے حصے میں اس سال اوسط درجے یا اس سے کم بارش کا امکان ہے۔  ان کے مطابق بغیر بیرونی امداد کے برازیلی حکومت کو آگ پر قابو پانے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔

برازیل کی حکومت نے آگ پر قابو پانے کے لیے ابھی تک بیرونی امداد لینے سے انکار کیا ہے۔ جی 7 ممالک نے کل ہونے والے اجلاس میں برازیل کو آگ پر قابو پانے کے لیے 20 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایمازون کے جنگلات موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں