سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


کراچی: 100 روپے فی تولہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ہم نیوز کے مطابق سونے کی نئی قیمت 89 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 87 روپے اضافے کے بعد 76 ہزار 390 ہوگئی۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1450 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا۔

10 گرام سونے کی قیمت 1243 روپے اضافے سے 75 ہزار 917 روپے ہوگئی تھی۔


متعلقہ خبریں