تحفے میں ملنے والی جائیدادیں:الیکشن کمشن کا بلاول کو آخری نوٹس دینےکا فیصلہ

جی بی کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، بلاول

اسلام آباد: تحفے میں ملنے والی جائیدادوں بارے جوابدہی کے لئے  الیکشن کمشن نے بلاول بھٹو کو آخری نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ 

ہم نیوز کے پاس دستیاب الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق بلاول بھٹو نے اثاثوں میں اسلام آباد کی پانچ جائیدادیں اور دبئی میں ولا تحائف میں ظاہر کئے ہیں۔

الیکشن کمشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے وضاحت مانگی تھی کہ یہ جائیدادیں بلاول بھٹو زرداری کو کس نےبطور تحفہ دیں۔الیکشن کمشن نے اثاثوں میں تضاد سے متعلق آصف زرداری سے بھی پندرہ روز میں جواب مانگا تھا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہناہے کہ دو ماہ گزرنے کے بعد بھی جواب نہیں ملا۔ بلاول سے غیر ملکی کمپنی میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئیں۔

الیکشن کیمشن کی دستاویز میں آصف زرداری کے اثاثوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بارہ فی صد کمی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دونوں رہنما ؤں کو جواب دینے کے لئے آخری نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 30 جولائی کو الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے بلاول بھٹو زرداری کو خط لکھ کر کہا تھا کہ وضاحت دیں کہ یہ جائیدادیں کس نے تحفے میں دیں۔ بلاول سے غیر ملکی کمپنی میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔

الیکشن کمیشن نے آصف زرداری سے بھی ان کے اثاثوں میں کمی سے متعلق وضاحت مانگی تھی۔  الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویز میں آصف زرداری کے اثاثوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بارہ فی صد کمی کی نشاندہی کی گئی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے رواں ماہ کے اوائل میں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی تھیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری 66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی  پارلیمینٹیرینز کے صدرآصف زرداری  کے پاس ایک کروڑ روپے مالیت کے گھوڑے اور دیگر جانوروں سمیت ایک کروڑ 66 لاکھ روپے کا اسلحہ بھی ہے۔

چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو امیر ترین اراکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔ ان کے پاس ایک ارب 54 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں۔

ان کے دبئی کے دو ولاز میں شیئرز ہیں۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو دبئی کے اقامہ ہولڈر بھی نکلے۔

یہ بھی پڑھیے: جائیدادیں کس نے تحفے میں دیں؟ بلاول بھٹو سے وضاحت طلب


متعلقہ خبریں