ڈین جونز کے پیغام کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں تجسس

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز انتقال کر گئے

کراچی : نامورسابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مبہم  پیغام کے بعد سوشل میڈیا صارفین تجسس کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

ڈین جونز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ”اس ہفتے کے آخر میں ایک بڑی خبر کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔‘‘

پاکستان کرکٹ ٹیم  کے لئے ہیڈ کو چ کی پوزیشن کے لیے ڈین جونز سمیت کئی نامور شخصیات نے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

ڈین جونز کے اس پیغام کے بعد لوگوں کےذہن میں آیاہے کہ  ڈین جونزشاید پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ بننے جارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے انہیں پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر مبارکباد تک دے ڈالی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق بھی ہیڈ کوچ کے لیے درخواست دینے والوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مصباح الحق بھی ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل


متعلقہ خبریں