ماڈل ہیلتھ سٹی منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا

ماڈل ہیلتھ سٹی منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ماڈل ہیلتھ سٹی منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔

اسلام آباد کے 13 بنیادی صحت مراکز کو فعال کرنے کا آغاز کر دیا گیا۔ سب سے بڑے اسپتال پمز کے 12 اور ایف جی ایچ کے ایک ڈاکٹر کو بنیادی صحت مراکز میں تعینات کر دیا گیا۔

ڈاکٹرز کو پھلگراں، پنڈبگوال، کرپا، گھاگھری، بھمبر تراڑ، چراہ، شاہ اللہ دتہ اور سواں کے بنیادی صحت مراکز میں تعینات کر دیا گیا۔ بخار، ماڈل ٹاون ہمک ڈسپنسری، جھنگ سیداں اور جگیوٹ پی ایچ یو میں بھی ڈاکٹرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ تعینات کیے گئے ڈاکٹرز میں 3 لیڈی اور 10 میل ڈاکٹرز شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد کی جانب سے نہ صرف ڈاکٹرز کی فوری تعیناتی سے متعلق تحریری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں بلکہ بنیادی صحت مراکز کے لیے ایمبولینسز اور ڈرائیوز بھی متعین کیے گئے ہیں۔

ڈی ایچ او کی جانب سے بنیادی صحت مراکز کے لیے 4 ایمبولینسز حوالے کی گئیں ہیں اور تمام ڈاکٹرز کو حکومت کی جانب سے پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا صوبائی حکومت کو 10 دن کا الٹی میٹم

ڈاکٹرز کو صبح 7 بجے پک اور دوپہر 2 بجے ڈراپ کیا جائے گا، پمز کے ڈاکٹرز کو پمز اسپتال جبکہ ایف جی ایچ کے ڈاکٹرز کو یہیں سے پک اینڈ ڈراپ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں