شہباز شریف ویژنری لیڈر ہیں، مہندر سنگھ


لاہور: وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہے۔

انھوں نے یہ بات سکھوں کے روحانی پیشوا اور نشکان کے چیئرمین مہندر سنگھ اھلووالیا کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اور ملازمتوں کے کوٹے پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔

انھوں نے وفد کو یقین دلایا کہ سکھ بہن بھائیوں کی خدمت کرنے میں خوشی محسوس ہوتی ہے اور ان کی مذہبی عبادت گاہوں کے تحفظ کی بھی کوشش کررہے ہیں۔

مہندر سنگھ اھلووالیا نے میاں شہباز شریف کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ وہ ویژنری لیڈر ہیں جس کی وجہ سے انھیں اندرون اور بیرون ملک پسند کیا جاتا ہے۔

چیئرمین نشکان نے کہا کہ پنجاب میں جو مکمل مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی قائم ہے اس کا کریڈٹ وزیر اعلی پنجاب ہی کو جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں