باغ جناح کو پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی سے واپس لینے کا فیصلہ


لاہور: محکمہ زراعت پنجاب نے باغ جناح کو پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

پنجاب کے وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال  نے وزیراعلی پنجاب کو باغ جناح واپس محکمہ زراعت کے حوالے کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر زراعت سے باغ جناح کو محکمہ زراعت میں دوبارہ ضم کرنے کی درخواست کی گئی۔

وزیرزراعت نعمان لنگڑیال نے کہا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب کو درخواست کریں گے کہ باغ جناح محکمہ زراعت کا اثاثہ ہے، باغ کو واپس محکمہ زراعت کے حوالے کیا جائے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر فلوری کلچر ڈاکٹر ملک عابد محمود نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ باغ جناح ایشیا کا تیسرا بڑا بوٹینیکل گارڈن ہے۔ باغ کو دو ہزار نو میں سابق حکومت نے پی ایچ اے میں ضم کیا تھا۔

ڈاکٹر عابد محمود نے بتایا کہ ایک سو چودہ ایکٹر پر مشتل باغ جناح کا بہتر طریقے سے تحفظ ہو گا۔ طلبا کو باغ جناح انسٹیوٹ میں مزید ریسرچ سے متعلق آگاہی بھی  دی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں بھی پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی کی سمری منظور


متعلقہ خبریں