منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو سزائے موت اور50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویز

وزیراعلیٰ خیرپختونخوا کے لیے دوڑ شروع | urduhumnews.wpengine.com

پشاور:پاکستان کے شمالی مغربی صوبے خیبر پختونخوا کی اسمبلی نے  منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو سزائے موت اور50 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا کا بل منظور کرلیا ہے۔ 

خیبرپختونخوا اسمبلی نے آج ہونے والے اجلاس میں  منشیات کی پیداوار،نقل وحمل اورروک تھام سے متعلق بل کی منظوری دے دی ہے۔ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو سزائے موت اور50 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزاتجویزکی گئی ہے۔

مجوزہ بل کے تحت  منشیات کے کاروبار سے اثاثے بنانے پر 25 سال تک قید کی سزادی جائے گی۔ دیگر منشیات کے علاوہ آئس کے نشے کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

منشیات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لئے خصوصی عدالتیں بھی قائم کی جائیں گی۔ خصوصی عدالتوں میں سیشن جج کی اہلیت رکھنے والے ججوں کی تقرری کی جائے گی۔

کے پی اسمبلی کی طرف سے پاس کئے گئے بل کے تحت اتھارٹی کا قیام عمل میں لایاجائے گا جس کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہونگے۔ صوبہ میں منشیات کی چیکنگ کے لئے لیبارٹری  بھی قائم کی جائے گی۔

متعلقہ اہلکاروں کی تربیت کے لئے اکیڈمی کا قیام عمل میں لائے جانے کے علاوہ منشیاتپر کنٹرول کے لئے خصوصی تھانے بھی قائم کئے جائیں گے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں حلقہ پی کے 106 سے تعلق رکھنے والے کم عمر ترین رکن اسمبلی بلاول آفریدی نے حلف اٹھا لیا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی ) پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کی عمر 25 سال 8 ماہ ہے۔

اس سے قبل یہ کم عمر رکن صوبائی اسمبلی ہونے کا اعزاز ڈیرہ اسماعیل  خان سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی آغازخان گنڈا پور کے پاس تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 16کلومنشیات اسمگل کرنے کے الزام میں عمر قید پانے والا سپریم کورٹ سے بری


متعلقہ خبریں