سابق کرکٹر یونس خان کی والدہ انتقال کر گئیں

فائل فوٹو


مردان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کے والدہ انتقال کر گئی ہیں جن کی نماز جنازہ مردان میں ادا کر دی گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق یونس خان کی والدہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور ڈیڑھ سال تک علیل رہنے کے بعد آج اسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔

یونس خان نے ہم نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ  والدہ کی عمر87 سال تھی اور ان کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھیں۔

ان کی والدہ کی نماز جنازہ  شیخ ملتون ٹاون کے سیکٹر ‘جی ‘ میں ادا کی گئی اور اس موقع پر سخت حفاظتی اقدامات بھی کیے گئے تھے۔

نماز جنازہ میں سابق کرکٹر راشد لطیف، محمد اکرم اور یاسر حمید نے بھی شرکت کی۔

بلدیاتی نمائندوں، اعلیٰ انتظامی اور پولیس افسروں کے علاوہ عمائدین کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔

یونس خان نے اس موقع پر کہا کہ ان کی کامیابی میں والدہ کا بڑا ہاتھ رہا۔


متعلقہ خبریں