’ارشاد رانجھانی کو مارنے کیلئے ریمنڈ ڈیوس کی طرح گولیاں برسائی گئیں‘

 ارشاد رانجھانی قتل کیس  کے ملزم رحیم شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی:عدالت عظمی  ارشاد رانجھانی قتل کیس میں ملزم کے وکلا برہم ہوگئی۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ ارشاد رانجھانی نے جو کچھ کیا، لیکن اس کو مارنا غلط تھا۔ اسے مارنے کے لئے ریمنڈ ڈیوس کی طرح کھلے عام سڑک پر گولیاں برسائی گئیں۔

عدالت عظمی کے معزز جج نے ریمارکس دیے بہتر تھا گاڑی میں سوار ملزم ۔۔ ارشاد رانجھانی کو مارنے کے بجائے بھاگ جاتا

عدالت کو آگاہ کیا گیاہے کہ ارشاد رانجھانی پر گولیاں برسائی گئیں۔ لوگوں کو قریب آنے سے روکا گیا۔ ایمبولینس والے کو بھی اٹھانے نہیں دیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں ارشاد رانجھانی قتل کیس میں جسٹس صلاح الدین پہنور کے سخت ریمارکس سامنے آئے ۔

ارشاد رانجھانی قتل کیس کے ملزم رحیم شاہ اور دیگر کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت ملزم کے وکلا پر برہم ہوگئی۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ ارشاد رانجھانی نے جو کچھ بھی کیا لیکن اسے قتل کرنا ناجائز تھا۔ ریمنڈڈیوس کی طرح سڑک پر گولیاں چلاکر اسے مارا گیا۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ ملزم رحیم شاہ ویگو گاڑی پر تھا۔ مقتول نے پھر بھی اسے بھاگنے نہیں دیا۔بہترتھا ارشاد رانجھانی کو قتل کرنے کے بجائے بھاگ جاتے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ارشاد رانجھانی کو گاڑی کی ٹکرمارکر گرایا گیا۔اس کو نہ گراتے تو وہ رحیم شاہ کو مار دیتا۔مقتول نے سامنے آتے ہی گولی چلائی اور کہا پیسے نکالو۔اس کا کریمنل ریکارڈ ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں سیلف ڈیفنس کی استدعا بھی منظور کی جائے تو ملزموں کو ضمانت دینا بہت مشکل ہوگا۔

عدالت نے پولیس اہلکار ریاض کی درخواست ضمانت پر 3 تین ستمبر کو دلائل طلب کرلیے۔

یہ بھی پڑھیے:  ارشاد رانجھانی قتل کیس :ملزم رحیم شاہ کی درخواست ضمانت مسترد


متعلقہ خبریں