3ارب 33کروڑ کے ترقیاتی منصوبے منظور،213ارب کے ایکنک کو بھجوا دیے گئے


اسلام آباد: سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 3.33 ارب روپے لاگت کے 02 منصوبے منظور ، جبکہ 213.20 ارب روپے کی لاگت کے 04 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے ۔

ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت منگل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں صحت ، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ اور ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے ۔

اس موقع پر صحت سے متعلق 2 منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ صحت سہولت پروگرام / پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لیے 31935.005 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا گیا ۔

دوسرا منصوبہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محفوظ طریقے سے خون کی منتقلی کے لیے 478.383 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مظفر آباد آزد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 2854.122 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلا س میں منظور کر لیا گیا۔

سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلا س میں ٹرانسپورٹ اینڈ مواصلات سے متعلق 3 منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ پشاور طورخم موٹر وے پروجیکٹ خیبر پاس اقتصادی راہداری کی تعمیر کے لیے 41440.5 ملین روپے کی لاگت پیش کیا گیا ۔ جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا ۔

اجلا س میں بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کے لیے 78384.33 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا ۔

کراچی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے یو بی آر ٹی کے لیے 61436 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایکنک کے اجلاس میں اربوں روپے کے مختلف منصوبوں کی منظوری


متعلقہ خبریں