سیلز ٹیکس گوشواروں کی مؤثر مانیٹرنگ کے لئے سافٹ وئیر کا افتتاح

ایف بی آر کے نوٹس پر ایک لاکھ افراد نے اثاثے ظاہر کردیے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد:وفاق میں محصولات اکٹھا کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کےچیئرمین سید محمد شبر زیدی نے سیلز ٹیکس گوشواروں کی مؤثر مانیٹرنگ کے لئے سافٹ وئیر کا افتتاح کر دیاہے۔ 

ایف بی آر کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ  سافٹ وئیر ٹیکس گزاروں پر قابل وصول عائد سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تعین کرےگا۔

چئیرمین ایف بی آر شبرزیدی کو ممبر آئی آر آپریشنز مس سیما شکیل نے نئے سافٹ وئیر ایپلیکیشن کے کام کا طریقہ کار کا عملی مشاہدہ کرایا ۔سافٹ وئیر کی بدولت ٹیکس ریفنڈ واجبات کی تیز تر پراسیسنگ بھی ممکن ہو گی ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان نے کہاہے کہ فیلڈ دفاتر کے پچیس افسران پر مشتمل ٹیم کو ٹاسک دے دیا گیا ہے کہ وہ اس پراجیکٹ کو تجرباتی بنیادوں پر گیارہ ستمبر دو ہزار انیس سے شروع کریں ۔

ترجمان کے مطابق تجرباتی شروعات کی کامیابی کے بعد تمام فیلڈ دفاتر میں پراجیکٹ کی باقاعدہ دستیابی بھی میسر ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر کا پاکستان کی لوٹی گئی رقم کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کا اعتراف


متعلقہ خبریں