مراد علی شاہ کو کب اور کہاں گرفتار کیا جائے گا، اہم انکشاف

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو گرفتار کرنے کی تیاریاں جاری ہیں اور سننے میں آیا ہے کہ جمعے کو حراست میں لیا جائے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام’ندیم ملک لائیو‘ میں انہوں نے کہا ایک خبر یہ بھی ہے کہ مرادعلی شاہ کو سندھ سے باہر اسلام آباد سے گرفتار کیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا حکومت کی توجہ سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے پر ہے اور اس مقصد کے لیے معیشت کو بھی خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

نبیل گبول نے وزیراعلیٰ سندھ کی گرفتاری سے متعلق کوئی تاریخ نہیں بتائی۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا کہ مراد علی شاہ کی گرفتاری سے متعلق وہ کچھ نہیں کہہ سکتیں لیکن اتنا ضرور بولیں گی وزیراعلیٰ سندھ پر اومنی گروپ کیس میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کا بلاتفریق اطلاق ہی ریاست مدینہ کی بنیاد ہے اور حکومت ہر صورت ایسا کرے گی۔

ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنا رہے بلکہ ملک میں پہلی بار قانون کا یکساں اطلاق کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنا نہیں بلکہ بلا تفریق احتساب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی حکومتی وزیریا مشیر پر کرپشن کا الزام لگا تو اس کیخلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں